ریاضی دہم — مشق 8.1 · سوال 2

مکمل سوال

تین غیر ہم خط نقاط A، B، C پر سلاخیں ہیں۔ تینوں سے کتنے دائرہ نما حلقے گزر سکتے ہیں؟

مرحلہ وار حل

  1. نقاط ایک سیدھی لائن پر نہیں۔

  2. AB اور BC کے عمودی منصف یکتا نقطہ O پر ملتے ہیں۔

  3. O کا A، B، C سے فاصلہ برابر۔ مرکز O اور رداس OA والا دائرہ تینوں سے گزرتا ہے۔

  4. دوسرا مرکز بھی دونوں عمودی منصفوں پر ہوگا، اس لیے وہی O ہے۔

جواب

صرف ایک حلقہ۔